عمران خان بہتری کے لیے یو ٹرن لیں، زلفی بخاری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معاون خصوصی اورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اگر کچھ بہتر کرسکتے ہیں تو وہ یو ٹرن لیں۔ ہم نے آٹھ ماہ میں جو اصلاحات کیں وہ کسی نے نہیں کی۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں آگے بھی کی جائیں گی۔ یہ ایک قابل حکومت ہے۔ وزیراعظم خود دیر رات تک کام کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کرنا کپتان کا حق ہوتا ہے اور یہ ملک کی بہتری کے لیے کی جاتی ہے۔ اورسیز پاکستانیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس وزارت میں بہت کرپشن تھا۔ اس کو برباد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو ماہ میں اور سیز کے لیے پولیس اسٹیشنز بنا رہے ہیں جو جلد کام شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ میں تبدیلیاں، پروگرام بڑی بات میں اہم انکشافات

اورسیز پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جلد ہی متحدہ عرب امارات بھی قیدی رہا کرے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا کے ایک پہی جہاز میں تمام قیدیوں کو چھوٹ دیا جائے یہ ایک پروسیس ہے ہر مرحلے میں کچھ لوگوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ لیبر کمیپس کئی ممالک میں اتنے اچھے نہیں ہیں۔ میں خود کئی جگہ لیبر کمیپس کا دورہ کرکے آیا ہوں۔

پروگرام کے دوسرے مہمان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔ اس وقت نواز شریف کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مخالف مر نہ جائے تو یہاں یقین نہیں آتا کے وہ بیمار ہے۔ نواز شریف ابھی بھی اپنے اسی سیاسی نظریئے پر کھرے ہیں جہاں وہ  2017میں تھے۔

سابق نگراں وزیر دفاع جنرل (ر) نعیم  خالد لودھی نے شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے ہونے والے واقعہ پر کہا کہ پاکستان کو بار بار امن کی بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج جیسے واقعات کو روکنے کے لیے بار بار امن کی بات نہیں کرنی چاہیئے۔ افغان حکومت کی کوئی حیثیت نہیں۔


متعلقہ خبریں