2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے بوسٹن ٹیکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ISB AIRPORT

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 9500 بوسٹن ٹیکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

2025 سے نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کیا جائیگا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملہ نے نجی ائیرلائن کی پرواز کیو ار 614 پر بیرون ملک سے انے والے مسافر مبین اکرم سے چیکنگ کے دوران 9500 بوسٹن ٹیکے قبضہ میں لے لیے ۔

واضح رہے کہ بوسٹن ٹیکے کے استعمال پر پاکستانی حکومت نے پابندی لگائی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان میں ڈاکڑزمویشیوں سے دودھ کی پیداوار بڑھانے میں استعمال کرتے ہیں۔

چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ کو ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ انجکشن سمگل کرنے والا مسافر ایئرپورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ابھی تک کسٹمز نے کوئی ایف آئی ار بھی درج بھی نہیں کی۔

ہم نیوز نے 9500 بوسٹن ٹیکے کو قبضہ میں لیے جانے کے حوالے سے کلکٹر کسٹمز اسلام اباد ائیرپورٹ نوید الہی سے رابطہ کیا مگر سٹوری کے فائنل ہونے تک جواب موصول نہیں ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں