سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی

shahid khaqaan abbasi

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف میں جاتے ہیں، ریویو مکمل ہوتا ہے تو پورا ملک جشن مناتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مطلب ہے ہم ناکام ہو گئے۔ 

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ ٹارگٹ پورے نہیں کریں گے تواس کا اثر بھی آپ پر ہی پڑے گا، آئی ایم ایف پوری دنیا کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہیں ہے۔

اسحاق ڈار کے سیاسی کیریئر پر ایک نظر

انہوں نے کہا کہ بیرونی قرض تو ایک مسئلہ ہے لیکن اندرونی قرض اس سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، آج وفاقی حکومت کی کل آمدن آپ کا سود بھی ادا نہیں کر سکتی، یہ حکومت مدت پوری کرے گی تو قرض سو کھرب کے قریب پہنچ چکا ہو گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل ایک خبر پڑھی کہ اسٹیٹ بینک نے5 ارب ڈالر مارکیٹ سے خرید لیے ہیں،5 ارب ڈالر خریدنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہو گی۔ اگر وسائل نہیں ہوں گے تو مسائل اور بڑھتے جائیں گے۔

فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا کوئی گرین سگنل نہیں آیا، رؤف حسن

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں عدل کا نظام نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں آسکتی، نظام عدل درست ہونے تک ملک آگے نہیں چل سکتا،عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم کرنیکی ضرورت ہے۔

سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا تقریب سےخطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ خسارے کوکم کرنے یاور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں