کراچی: آج بھی انٹر امتحانات میں کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا 



کراچی میں نقل مافیا کے آگے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔ پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ برقرار ہے ۔ آج بھی انٹر امتحانات میں ایک پرچہ آئوٹ ہوگیا  ۔

کراچی میں حسب  معمول انٹر کا کیمسٹری  کاپرچہ آئوٹ ہوگیاہے۔ پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچنے سے پہلےہی  نقل مافیا تک پہنچ گیا۔ انٹر کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے پچاس منٹ پہلے سوشل میڈیا کی زینت بنا۔ یہی نہیں بلکہ  کیمسٹری کے پرچےکے  حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ 

سندھ بھر میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج بدستور برقرار ہے اور پرچے کمرہ امتحان میں پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ  ہونے کی شکایات سامنے آرہی  ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سکھر بورڈ کے زیرانتظام گھوٹکی میں 22 اپریل کو ہونے والا کمیسٹری کا پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر500 میں فروخت کیا جاتارہا اور سوشل میڈیا پر بنائے گئے گروپس میں بھی دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ : عمر کوٹ میں نویں جماعت کا سندھی اور اردو کا پرچہ آؤٹ

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں ہائی اسکول ڈہرکی اور ڈگری کالج میرپورماتھیلو سے کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوا۔ انتظامیہ ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود نقل کی روک تھام میں ناکام اور بوٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ میں امتحانات: سوالیہ پیپر امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر


متعلقہ خبریں