محراب پور: بہاؤالدین زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

محراب پور: بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

محراب پور: بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا انجن بریک نہ لگنے کے باعث محراب پور ریلوے اسٹیشن پر حفاظتی ریت کی دیوار سے ٹکرا کر ٹریک سے اتر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کا انجن اگر حفاظتی دیوار سے نہ ٹکراتا تو بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق محراب پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو شیڈول کے مطابق رکنا تھا جس کی وجہ سے اس کی اسپیڈ کم تھی اور ڈرائیور نے جب روکنے کے لیے بریک لگائے تو وہ نہ لگے۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا انجن بریک فیل ہونے کے بعد لوپ لائن پر حفاظتی دیوار سے ٹکرایا اور رک گیا لیکن ٹریک سے اتر گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پڈ عیدن ریلوے اسٹیشن سے متبادل انجن بلوا کر ٹرین کو محراب پور ریلوے اسٹیشن پہ لایا گیا۔

ریلوے حکام نے ضروری دیکھ بھال کے بعد بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو منزل مقصود کی طرف روانہ کردیا۔

ریلوے حکام نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں