اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے18 راؤند برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اینٹی ائیر کرافٹ گن کے راؤنڈ عمران خان کے گھر کے پاس سے خالی پلاٹ سے برآمد ہوئے۔
یہ اطلاع ایک شہری نے دی تھی جس کے بعد پولیس نے موقع سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے راؤنڈز برآمد کیے۔
پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ راؤنڈز یہاں کیسے پہنچے اور کس نے پہنچائے۔
تھانہ سیکرٹیریٹ کی جانب سے معاملہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ 3/4 ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا جائے گا۔