وقت پر فیصلہ کرنا  فیصلے نہ کرنے سےبہتر ہے، جہانگیر ترین


اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ وقت پر فیصلہ کرنا  فیصلے نہ کرنے سےبہتر ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر کہتا ہے کہ کابینہ میں جا کر بریفنگ دے دیں میں دے دیتا ہوں اگر کسی کو اعتراز ہو تو میرے پاس اس کا حل نہیں۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ خان صاحب نے ہی کابینہ اجلاس میں بلایا تھا۔ پی ٹی آئی کے ورکرز میرے حق میں بول رہے تھے۔ میرا لیڈر عمران خان ہے اور میں ان کے ساتھ ہر طرح کی اونچ نیچ میں کھڑا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  دور اندیش انسان ہیں انہیں ٹیم کی ضرورت ہے۔

ہمارے فیصلوں کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہوگا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑی بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ ایسا کہنا بالکل غلط ہے کہ سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ملک کی مفاد میں ہی فیصلے کررہے ہیں۔ معیشت کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ غلط ہے لیکن یہ ہوا کیوں؟ جب ہم آئے تو صرف پندرہ دن کے ریزروز موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے صنعتوں کی جانب توجے نہیں دی۔ انہوں نے انتہائی بری حالت میں معیشت ہمارے حوالے کی اور ہم ایسا نہیں چاہتے کہ آنے والی حکومت کو اسی حالت میں معیشت دے کر جایئں۔

یہ بھی پڑھیں: قریشی کا بیان: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی حمایت میں بول پڑے

ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کے کارکنوں کو تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیئے۔ اسد عمر اور میرے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی  وہ واقعہ مس رپورٹ ہوا تھا۔

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات تو آپس میں ہوتے ہیں لیکن ایسی کوئی بڑی بات نہیں۔ مفتاح صاحب جب آتے ہیں۔ تو بس تھوڑا برا سا لگتا ہے ورنہ وہ اپنے دوست ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگرمفتاح اسماعیل نے اس وقت عمران خان اور اسد عمر کی باتیں سمجھ لیں ہوتیں تو آج یہ صورتحال نہیں ہوتی۔ ہم نے سب بتایا تھا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کو احساس میں شامل کیا جارہا ہے۔

اس حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچا دی ہے،مفتاح اسماعیل 

سابق وزیر خارجہ  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں پیسے اپنے گھر تو لے کر نہیں گیا۔ اگر چور ڈاکو کی حکومت ہے اور بجلی سستی ہے اور مہنگائی نہیں ہے تو عوام کو ریلیف حاصل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہنگائی آسمان تک پہنچا دی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت ایک بھاری   پتھر ہے اور جھوٹ بولنے سے حکومت نہیں چل جاتی۔ ہم دو گھنٹے میں گیس اور پیٹرول کی قمیتیں کم کرکے دیکھا سکتے ہیں۔ جتنا قرضہ اس حکومت نے لیا کسی پاکستانی حکومت نے نہیں لیا۔


متعلقہ خبریں