کراچی: وزیراعظم نے باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا


کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں گرین ایریاز کو بچانے کی ضرورت ہے، ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ انہیں پارکس ملیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بلند عمارات بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعمیرات کم پھیلیں، ہم نے بلڈنگز کو اوپر جانے دینا ہے کیوں کہ جب بلڈنگ پھیلتی ہیں تو وہ کنکریٹ بن جاتا ہے۔ کراچی اور سندھ میں درخت لگانے کی ضرورت ہے، پنجاب اور سندھ سے بڑے پیمانے پر جنگلات کاٹے گئے ہیں۔

پاکستان دنیا میں گلوبل وارننگ کے حوالے سے آٹھویں نمبر پر ہے، اگر ہم نے ابھی سے درخت نہ لگائے تو آنے والی نسلوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں، شہروں میں گرین ایریاز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کراچی کی خوب صورتی کو مسلسل تباہ ہوتے دیکھا ہے، ہریالی ختم ہونے سے کراچی ہیٹ ویو کا شکار ہورہا ہے، شہر میں مزید ہریالی اورکھیلوں کےگراوَنڈز کی ضرورت ہے، درخت اورسبزہ نہ ہونے سے کراچی کا موسم متاثرہوا

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسےکوئی نکریٹ کاسلیب رکھا ہو، کراچی میں ہریالی بڑھانے کے لیے بلندعمارتوں کی اجازت دیں گے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہونےوالے ملکوں میں آٹھویں نمبر پرہے، تمام پاکستانیوں کودرخت لگانے اورہریالی بڑھانے کی ضرورت ہے، پنجاب میں جنگلات کے بڑے بڑے درخت کاٹے جا رہے ہیں، پنجاب اورسندھ میں مختلف طریقوں سے جنگلات پرقبضہ کیا گیا، اب بھی درخت نہ لگائے گئے توآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

وزیراعظم عمران خان  دورہ کراچی کے موقع پر باغ ابن قاسم میں پودا لگاتے ہوئے

وزیر اعظم عمران کے دور ہ کراچی میں تاجر اور صنعت کار ناراض ہوگئے۔ تاجروں اور صنعت کاروں نے میئر کراچی کی دعوت بھی ٹھکرادی ۔ باغ ابن قاسم کی تقریب میں بھی  شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم کا کراچی کیلئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

کراچی کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ بلدیہ عظمی کراچی نے چھ سو مہمان مدعو کیے ، تقریب میں ڈیڑھ سو سے بھی کم مہمان پہنچے۔ وزیر اعظم پاکستان کی آمد سے قبل سیکورٹی نے پنڈال سے خالی نشتیں ہٹائیں

وزیر اعظم عمران خان   نے ایک منٹ کی تقریر کر کے روانہ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں