بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی وزیراعظم، آرمی چیف سے ملاقات


اسلام آباد: بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔ ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو بحرینی ہم منصب کی جانب سے دورہ بحرین کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں