بھارتی جیل میں پاکستانی قتل، میت کل پاکستان کے حوالے کی جائیگی

انتہا پسندوں نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی کو قتل کر دیا

فوٹو: فائل


بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت ہفتے کو پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شاکر اللہ کی میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے جنگی جنون میں تمام حدیں پار کر تے ہوئے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو قتل کر دیا تھا۔

دفتر خارجہ نے معاملے پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کا تحفظ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے، بھارتی حکومت تمام پاکستانیوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 40 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ بھارت نے روایتی انداز اپناتے ہوئے الزام فوری طور پر پاکستان پر عائد کردیا۔

اطلاعات کے مطابق شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اسے دو ہزار سترہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔


متعلقہ خبریں