لاہور کوئٹہ کیخلاف آٹھ وکٹوں سے کامیاب


دبئی: اسپنر سندیپ لیمی چین کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ فور کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسرے اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

اسپنر سندیپ لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانش عزیز کو ایک ایک رنز پر آؤٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ احسن علی بھی 33 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی شاٹس مارنے سے گریز کیا لیکن محمد نواز 12 اور سرفراز احمد کی اننگز 29 رنز پر تمام ہوگئی جب کہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی جب کہ لاہور قلندرز کے نیپالی اسپنر سندیپ لیمی چین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے دو، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے ہدف باآسانی آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاندار گیند بازی پر سندیپ لیمی چین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2