راولپنڈی: ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید چار زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

راولپنڈی: پولیس چیک پوسٹ پرایک نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ صادق آباد چوک پہ قائم پولیس چوکی پر ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زعفران شہید اور دیگر چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر محمد اکرم اور دیگر شامل ہیں۔ ملزم کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری نسیم بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس چوکی پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں سی سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور دیگر اعلیٰ حکام اسپتال پہنچے جہاں زخمیوں کی عیادت کی۔ پولیس افسران نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا اورضروری معلومات حاصل کیں۔

سی سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پیش آنے والے سانحہ کے بعد شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور امید ہے کہ جلد ملزم گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے پولیس اہلکار زعفران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان کی شہادت ہمارے لیے افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سویلین بھی واقع میں زخمی ہوا ہے جب کہ دو اہلکار آپریشن تھیٹر میں ہیں۔

ایک سوال پر سی سی پی او نے انکشاف کیا کہ ایک ملزم نے آتے ہی فائرنگ کردی جس کا جواب ہمارے اہلکار نہ دے سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف تھانوں کی نفری بلا کر اس علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔

سی سی پی او عباس احسن نے دعویٰ کیا کہ ایک ہی گروپ ہے جو ہم پر بار بار حلمہ آور ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سید پور روڈ اور تھانہ سٹی میں پولیس پر حملہ آور ہونے والے ملزمان قابو میں ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں