دبئی: پاکستان سپر لیگ میں شامل پشاورزلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹیم کے اعزاز میں روایتی عشائیہ دیا جس میں پشاوری اور پاکستانی کھانوں سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔
ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی اور پشاوری کھانوں پر انگلیاں چاٹتے رہ گئے۔ اعشایئے میں اسپیشل دم پخت، پشاوری چپلی کباب، افغان پلاؤ اور پشاوری کڑاہی سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔
ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کھانا بہت لذید ہے اور میں پشاوری کھانوں کا دیوانہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
چیئرمین جاوید آفریدی نے کھانا خود تقسیم کیا۔ کھلاڑیوں نے پشاوری نمکین کڑاہی شوق سے کھائی اور ڈیرن سیمی بھی کابلی پلاؤ کے شوقین نکلے۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی اسکور بوڑد پر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ زلمی نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں۔ ڈیرن سمیی کی کپتانی میں ٹیم نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے ہرا تھا جب کہ پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پشاور زلمی کا اگلا میچ 21 فروری کو کراچی کنگز کے ساتھ شارجہ میں ہوگا۔