اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان، 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز کےبعد مندی کا رحجان رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار 486 پوائنٹس پرکاروبار بندہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40506 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ 166 پوائنٹس کے اضافہ سے 40623 پر پہنچا۔

آج 132 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 160 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر 92 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی مجموعی مالیت 4.6 ارب روپے بنتی ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں عموماََ مندی کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور  100 انڈیکس 37 پوائنٹس کی کمی  سے40 ہزار 506 پر بند ہوا تھا۔

دن بھر پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی-  دن کے اختتام پر کاروبار کا حجم 12 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جس کی مالیت 6 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث مارکیٹ میں 37 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40ہزار 506 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں