کراچی: بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کے الیکٹرک نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بفر زون اور نارتھ ناظم آباد میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران کنکشز منقطع ہوئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 18 لاکھ روپے کے واجبات موصول نہ ہونے پر چھاپہ مار ٹیم نے گڈاپ میں متعدد صارفین کے کنکشنز کاٹ دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گیلان آباد، اتفاق کالونی اور کوثر نیازی کالونی سمیت کھوکھراپار میں نادہندگان کی جانب سے کے الیکٹرک کی کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود چھاپہ مارٹیم نے تقریباً 800 کنکشنز منقطع کردیے ۔

ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ کرمنل امینڈمنٹ ایکٹ 2016 کے تحت سات سال قید اور 60 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں