حمزہ شہباز کی نومولود بچی کو عارضہ قلب


لندن: قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی نومولود بچی کوعارضہ قلب لاحق ہے۔‏

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز تین فروری کو لندن پہنچے ہیں اور انہیں 13 فروری تک یہاں رہنے کی اجازت ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز کو بھی بچی کی پیدائش سے پہلے اس کی حالت بتا دی گئی تھی، حمزہ شہباز کی نومولود بچی کو دل کا مرض لاحق ہے ڈاکٹرز نے بچی کا آپریشن کرانے کا کہا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزنے حمزہ شہباز کی نومولود بچی کو آئی سی یو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا اورپیدائش کے فوراً بعد انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکا بچی کی زندگی بچانے کے لیے والدین کو فوری آپریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

حمزہ شہباز کو 27 نومبر کو لندن آنا تھا تاہم ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے۔ حمزہ شہباز کو بھی بچی کی پیدائش سے پہلے اس کی حالت بتا دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں