پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 24 مارچ کو شارجہ اور تیسرا مقابلہ ابوظہبی میں ہوگا۔

ایک روزہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا۔

سال 2018 میں بھی پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین ٹی 20 اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

اکتوبر میں آسٹریلیا کی ٹیم نے تین ٹی ٹو20 اور دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے دورہ یو اے ای کیا تھا۔ قومی ٹیم نے یہ سیریز 0-3  سے جیت لی تھی۔

ٹم پین کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں یادگار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ ڈرا کر دیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے محمد عباس کے آگے آسٹریلوی بلے باز گھبرائے ہوئے دکھائی دیئے اور پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں اپریل 2018  میں بھی دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں آنے سامنے آئی تھیں۔ مذکورہ سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں