نقیب اللہ قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ کے لاپتہ ہونے کا انکشاف


کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا جو ملزموں کے اثرورسوخ کے باعث پہلے ہی منحرف ہوچکا تھا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر و دیگر ملزمان آج دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نےنقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کیا، عدالت نےریمارکس دئےکہ آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔

کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے بیان دیا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی ہے، مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت،اکبر ملاح،محسن عباس و دیگر شامل ہیں۔

عدالت نےحکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل 19جنوری کو ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں