بیٹی کے حجاب پر تنقید کرنے والوں کو اے آر رحمان کا جواب

February 8, 2019

فائل فوٹو۔–

معروف بھارتی گلوکاراے آر رحمان نے اپنی بیٹی خدیجہ کے حجاب پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

اے آر رحمان نے خدیجہ کے پردے کے حوالے سے باتیں بنانے والوں کو کہا ہے کہ ہر کسی کو لباس کی آزادی حاصل ہے اور ہر کسی کو اپنا لباس منتخب کرنے کی بھی آزادی ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی موسیقی کار و گلوکار اے آر رحمان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ان کے اسکرایوارڈ جیتنے کے دس برس مکمل ہونے کی خوشیاں منائی گئیں تھی اور اسی تقریب میں اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ  بھی موجود تھیں۔

انہوں نے اسٹیج پر مکمل پردے کے ساتھ  اپنے والد سے  سوال جواب بھی کیے تھے۔

جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی گلوکار کو قدامت پسند اور تنگ نظر جیسے القاب سے نوازا۔

اور بات یہی ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ کچھ صارفین نے تو اپنے پیغامات میں لکھا تھا کہ ایک بیٹی کو پردہ کرانا اور دوسری کو نہیں سب کچھ دکھاوا ہے۔

اس کے جواب میں اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے خاندان کی خواتین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خاندان کی قمیتی خواتین، خدیجہ،  رحیمہ اور سائرہ نیتا امبانی کے ساتھ موجود ہیں۔


نیتا امبانی بھارتی تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز