بیٹی کے نکاح پر قتل کی سزا کاٹ رہے قیدی کو ملاقات کی اجازت


کراچی: کراچی سینٹرل جیل میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے قتل کے قیدی کی خواہش پوری کرتے ہوئے نکاح شدہ بیٹی کو باپ سے اپنے دفتر میں دست شفقت رکھوا دیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز ملزم شاہد کی بیٹی نکاح کے بعد اپنے میاں کے ساتھ اپنے والد سے دعا لینے آئی تھی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ملزم شاہد ڈیڑھ سال سے قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ جالی پر دونوں کی ملاقات جاری تھی کہ جب ہمیں جیل عملے سے اس بارے میں پتہ چلا، پھر ہم نے دونوں میاں بیوی کو اپنے کمرے میں بلا کر والد سے ملاقات کرا دی۔

ان کی ملاقات کے موقع پر پتہ چلا کہ آج بچی کی سالگرہ بھی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے سالگرہ منانے کے لیے کیک بھی منگوایا گیا اور دلہا دلہن کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پہنائی گئی۔


متعلقہ خبریں