ایک سال سے پاکستانی خاتون بھارت میں محصور

فائل فوٹو


لاہور: پاکستانی شہری کبری سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بھارت میں محصورہوکررہ گئی ہیں۔

ہم نیوزکے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل ڈومیل کی رہائشی کبریٰ کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں شادی ہوئی لیکن اولاد نہ ہونے کے باعث طلاق ہو گئی۔

خاتون نے طلاق کے بعد  بھارت میں پاکستانی سفارت خانہ سے رابطہ کیا اور تمام سفری دستاویزات فراہم کیے۔دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بھارتی حکام نے کبری کو سرحدپارنہیں کرنے دی۔

بھارت کی جانب سے سرحد پارنہ کرانے کا معاملہ بھارتیوزارت داخلہ کی کلیئرنس سے منسلک کررکھا ہے جس پر ایک سال سے فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پاکستانی خاتون بھارت میں دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود گھروں میں کام کرنے پر مجبور ہے اور ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان واپسی کی منتظر ہے۔

اس سے قبل 13 جنوری کو بھارت کی جانب سے ایک پاکستانی سفارت کارکو گرفتار کرنے اور اس سے زبردستی دستخط کرانے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں