بھارت: پاکستانی ہائی کمیشن کے رکن کی گرفتاری


نئی دہلی : بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک رکن کی گرفتار کرکے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معاملہ فوری طور پر بھارتی حکام کے علم میں لایا گیا، سفارتی عملے کے رکن کو چند گھنٹے کے بعد رہا کیا گیا جبکہ اس سے ایک نوٹ پر بھی دستخط کرائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت کار سے زبردستی ایک دستاویز پر دستخط کرائے گئے ہیں۔

پاکستانی حکام نے واقعہ  کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سفارت کاروں کے تحفظ کے عالمی معاہدوں پر عمل کرے۔


متعلقہ خبریں