سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو مثالی سزا دیں گے، عمران خان

'حکومت دو دن میں مستعفی ہو جائے گی'

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو مثالی سزا دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر پاکستانی عوام کا دکھ اور غصہ جائز ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔


عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ قطر سے واپسی کے بعد پنجاب پولیس میں اصلاحات لاؤں گا اور عوام سے وعدہ ہے کہ قطر سے واپسی پر سانحہ ساہیوال میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دوں گا۔


متعلقہ خبریں