کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کینڈین ہائی کمشنر کی آمد خوش آئند ثابت ہوئی۔ تین دن مسلسل مندی کے بعد 62 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 39 ہزار 306 پر بند ہوا ۔
جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 39 ہزار 243 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ کیلئے مندی بھی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعدمثبت انداز میں بند ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورکاروبار کا اختتام کے 39 ہزار 306 پرہوا۔
ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن اور کیمیکل کے سیکٹرز میں سب سے ذیادہ کاروبار دیکھا گیا مارکیٹ کا حجم 199 ملین شئیرز کا رہا جبکہ 184 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ اور 116 کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 32,372,280 شیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,297,337,004 پاکستانی روپے رہے۔
جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 39 ہزار 243 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا اور تاجر کافی متحرک دکھائی دیے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ انحطاط کا شکار ہوگئی۔
کینیڈین ہائی کمشنر کا دورہ
قبل ازیں کینیڈین ہائی کمشنر نے وینڈی گلمور نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور سٹاک مارکیٹ میں بیل بجاکر کروبار کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ ہے اور ہمارا ملک پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔
وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ ہمارے روایتی تعلقات ہیں اور ہم انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔