وزیر اعظم انسانی حقوق کے تصور کو نہیں سمجھتے، بلاول

کاش عمران خان دوسرے بھٹو ہوتے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف اپوزیشن اراکین کے نام ای سی ایل میں ڈالنا مضحکہ خیز ہے جب کہ عمران خان اپنے دعوے کے برعکس سات غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر ہی اپنا بیان بھی دے ڈالا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں جانتے ہیں کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے۔ وزیر اعظم سمیت حکومتی اراکین خود غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے چھ ماہ تک غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برعکس وہ اب تک سات غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج صبح ہی ٹوئٹر پر بیان دیا تھا کہ اراکین اسمبلی ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر اتنا خوفزدہ کیوں ہیں اور انہیں بیرون ملک جانے کی بے چینی کیوں ہے۔


متعلقہ خبریں