روجھان میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: دھماکے میں تین افراد جاں بحق

فائل فوٹو۔–


روجھان: روجھان کے نواحی علاقہ میرانپور جھنڈی میں زور داردھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔ دھماکہ میرا نپور جھنڈی کے علاقے میں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے قانون نافز کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں