شادی والا گھر ماتم میں بدل گیا، دلہن سمیت چار خواتین جاں بحق


راولپنڈی: سکستھ روڈ پر شادی والے گھر میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں دلہن سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ چار افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ دم توڑ گئے۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاید کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ریسکیوٹیم موقع پربروقت نہ پہنچ سکی بلکہ پونے گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اس کے علاوہ پہلے پہنچنے والی گاڑی کے پاس پانی موجود نہیں تھا۔

عینی شاہد نے یہ بھی بتایا کہ اس گھر میں شادی کا موقع تھا، جمعرات کو یہاں سے رخصتی ہونی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تاحال آگ لگنے کی وجہسامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہد سابق ایم پی اے راجہ حنیف کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع دینے کے بعد  جب کہ جو گاڑی پہلے پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا


متعلقہ خبریں