بلاول بھٹو کا خالد کھوکھر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی خالد کھوکھر کے والد کے انتقال پر دکھ  و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کے روز بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔

واضح رہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر، آن لائن انڈس نیوزکے چیف ایگزیکیٹو اورحیدرآباد کے سینئرصحافی خالد کھوکھر کے والد عیسیٰ کھوکھرکچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد چار جنوری 2018 کو حیدرآباد کے حلال احمراسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

مرحوم کے فرزندوں خالد کوکھر، زاہد کھوکھر، طارق کھوکھر، راشد کھوکھر اور ساجد کھوکھرسے مختلف صحافتی، سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات کی جانب سے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں