کیپٹن مارول کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فوٹو: فائل


نیویارک: معروف میڈیا فرنچائز مارول نے اپنی نئی آنے والی فلم کیپٹن مارول کا نیا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

ہدایتکار اینا بوڈن اور ریان فلیک کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم آٹھ مارچ 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

سائنس فکشن فلم کی کہانی بری لارسن یعنی کیپٹن مارول کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد گھومتی ہے جو اسے سپر ہیرو کا درجہ دیتی ہیں۔

فلم کی کہانی میں انسانوں کی دنیا کو دو خلائی دنیاؤں کی جنگ میں پھنستے دکھایا گیا ہے۔

152 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی فلم میں 28 سالہ اداکارہ بری لارسن کو پہلی بار خاتون سپر ہیرو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو فلم کو خاص بناتی ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں نے بےحد سراہا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کی معروف فلم ونڈر وومن نے بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں