شیخ محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان مکمل، واپس روانہ ہوگئے



اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زیدالنہیان ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے نور خان ائیربیس پر استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

معزز مہمان کو وزیراعظم ہاوس پہنچنے پرمسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا اورپاکستان ائیرفورس کے جے ایف 17 طیاروں نے سلامی دی۔

ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اعلی ترین قیادت کے دوران تین ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کوتین ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔

پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے  یواے سی کی جانب سے تین ارب ڈالر ادائیگیوں کے توازن کی مد میں اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات میں  پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیراعظم عمران خان نے کی اور یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ محمدبن زیدالنہیان نے کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔  مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا 12 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے تھے ۔ موجودہ حکومت میں پاکستان اور امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔

یواے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے اس سے قبل دوہزار سات میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ چھبیس اکتوبر 2018 کو متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت سلطان احمد الجابر بھی پاکستان آئے۔

29 اکتوبر 2018 کو متحدہ عرب امارات کے بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں