پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان سے کاروبارکا آغاز

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ شروع سے ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

کاروبار کے آغاز پر  جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کو مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے 94 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری گھنٹے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اٖضافہ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد شدیدی مندی بھی نظر آئی اور انڈیکس  37 ہزار 487 پر آگیا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 37 ہزار 487 پر ٹریڈ کررہا تھا اور7,108,260  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 444,930,736 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت انداز میں آغاز ہوا تھا تاہم مارکیٹ پھر مندی کاشکار ہوگئی تھی اور  مارکیٹ 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں نئی حکومت آنے کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل منفی رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبورکررکھا ہے۔

گزشتہ سال کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا۔

سال نو کے ابتدائی دو دنوں میں مارکیٹ میں تیزی نوٹ کی گئی تھی اور مارکیٹ مثبت انداز میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی تاہم ایک بار پھرمنفی رحجان سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور گزشتہ سات ماہ میں پہلی بار مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں