فلپائن کے جزیرے میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

فوٹو: فائل


منیلا: جنوبی فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 2 تھی، زلزلے کے بعد جزیرے کے اردگرد کے علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز فلپائن سے 101 کلومیٹر جنوب مشرق میں 49 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

پیسیفک وارننگ سونامی سسٹم کی جانب سے زلزلے کے مرکز سے 300 کلو میٹر تک کا علاقہ سونامی کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومتی ایجنسیز کو ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں فلپائن کے ڈواؤسمیت انڈونیشیا کے جزیرے جیم اور تبوکن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

واضح رہے انڈونیشیا اس سے پہلے بھی زلزلے کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جزیرہ پالو میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی طوفان سے 832  افراد ہلاک اور 540 زخمی ہو گئے تھے۔

انڈونیشیا میں سونامی کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں