ملک لوٹنے والوں سے پیسہ لےکر تعلیم پر خرچ کریں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے پیسہ لےکر تعلیم پر خرچ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا ایک مقصد تعلیم کوفروغ دینا ہے کیوں کہ تعلیم اور انسانوں پر خرچ کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، چین نے تعلیم پر خرچ کرکے ہمارے سامنے ترقی کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بنائی گئی یونیورسٹی کو ہم بہتر سے شروع کرکے بہترین کی جانب جائیں گے اور اسے سینٹر آف ایکسی لنس بنائیں گے تاکہ دنیا کے بہترین دماغوں کو لائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی بحران ہے لیکن یہ زیادہ دیر نہیں رہے گا لیکن بڑے ڈاکوؤں سے نکلوایا گیا پیسہ ہم تعلیم پر لگائیں گے، ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں،
ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، تعلیم کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے حکمران شاندار عمارتوں میں رہتے تھے 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ٹونی بلیئرکاگھرتھا، برطانیہ کے حکمرانوں کو دیکھا تو مجھ میں تبدیلی آئی، برطانیہ میں چھوٹی عمارت میں وزیراعظم کا گھر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیں دی اور جو لوگ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے خلاف بول رہے ہیں وہ فکر نہ کریں انہیں دوبارہ حکومت میں آنے کا موقع نہیں ملے گا۔

 


متعلقہ خبریں