موسم سرما اور گرما گرم مزیدار پائے


بکرے کے پائے

اسلام آباد: موسم سرما میں جس طرح خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کھانے کی بھی کچھ ڈشسزایسی ہوتی ہیں جو سردیوں میں باصرف بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں بلکہ ان کا شمار موسم سرما کی خاص ڈش میں کیا جاتا ہے اور انہیں میں سے ایک ہے بکرے کے پائے جسے سردیوں میں بہت شوق سے کھایا جاتاہے۔
آج ہم بھی آپ کو مزیدار بکرے کے پائے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا:

  • بکرے کے پائے(بھنے ہوئے ) چھ عدد
  • پیاز(تلی ہوئی ) ½ پیالی
  • پسا ہوا لہسن ادرک دو کھانے کے چمچے
  • پسا ہوا دھنیا تین چائے کے چمچے
  • پسی ہوئی لال مرچ تین چائے کے چمچے
  • پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
  • پسی ہوئی ہلدی ¼چائے کا چمچہ
  • دہی(پھینٹی ہوئی ) ½ پیالی
  • ہری الائچیاں تین عدد
  • ثابت کالی مرچیں چھ عدد
  • لونگیں تین عدد
  • دارچینی تین ڈنڈیاں
  • پانی دس پیالی
  • نمک دو چائے کے
  • تیل ½  پیالی
  • سجانے کےلیے ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور ادرک

    بکرے کے پائے بنانے کی ترکیب

    سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم ڈال کر اسے گرم کرلیں اوراس میں لونگیں،الائچیاں، کالی مرچیں،دارچینی، تھوڑا پانی اور ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
    جس کے چیزیں اچھی طرح بھون جائیں تو اس میں پائے، پیاز، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، دہی اور نمک ملا کر خوب بھونیں اس کے بعد اس میں پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چھ سے سات گھنٹوں تک پکائیں۔
    جب پائے تیار ہوجائیں تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ملاکر ڈش میں نکالیں اور ہری مرچیں، ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور ادرک چھڑک کر پیش کریں۔

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں