مالم جبہ کیس، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کلین چٹ نہیں دی، نیب

کے پی حکومت: عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالم جبہ کیس میں انھیں کسی قسم کی کلین چٹ نہیں دی گئی۔

نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا جے آئی ٹی کو دیا جانے والا بیان غیر تسلی بخش ہے، انھیں قانون کے مطابق کسی وقت بھی دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان گزشتہ روز مالم جبہ اراضی کیس میں نیب کے روبرو میں پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نیب نے انھیں سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا، اداروں کا احترام کرتے ہیں، نیب آفس میں آخری پیشی ہے، نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے اور کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔

خیال رہےسوات کے علاقے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری اراضی کو 2014 میں ریزورٹس کے لیے لیز پر دینے کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں جن میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا تھا۔

شکایات سامنے آنے پر نیب کی جانب سے مذکورہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں جس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر محسن عزیز پہلے ہی نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان جمع کرواچکے ہیں۔

مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر سیاحت و کھیل تھے جبکہ محسن عزیز خیبرپختونخوا کے اسپورٹس بورڈ کے چئیرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لیے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز کو 32 سال تک کے لیے بڑھادیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں