حکومت آزاد، متحرک اور ذمہ دار میڈیا کے کردار پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد، متحرک اور ذمہ دار میڈیا کے کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کو فرائض کی ادائیگی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات نے وزارت اور اس کے ماتحت اداروں میں اصلاحات پر بریفنگ دی جنکہ وزیراعظم نے وزیر اطلاعات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورہدایات دیں کہ وزارت اطلاعات میڈیا سے متعلق معاملات میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر کرنے کیلئے وزارت کو ہر سہولت اور معاونت فراہم کی جائے گی، وزارت اطلاعات حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور عوام کی زندگی میں بہتری کے اقدامات کو موثر طریقے سے نمایاں کرے۔


متعلقہ خبریں