اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شکایتی پورٹل کا استعمال کریں۔
میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں:
https://t.co/YutDRlJDl8 https://t.co/5zwDjukivG https://t.co/1UB2lXQxjD— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018
عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گزشتہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات پورٹل کو موصول ہوئی ہیں جن میں سے59 ہزار شکایات حل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی پرکام ہورہا ہے۔
عوام مسائل کے فوری/مؤثر حل کیلئے 28 اکتوبر کو قائم کیا گیا “وزیراعظم شکایات سیل” استعمال کریں۔ گزشتہ 47 دنوں میں 1 لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 59 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ پر کارروائی جاری ہے۔ 29 ہزار لوگوں نے اپنے رائے دی، 57% نے سو فیصد اطمینان کا اظہار کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018
وزیراعظم نے بتایا کہ 29 ہزار لوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد اپنی رائے بھی دی۔