بلاول ہاؤس کی دیوار کب گرائی جائےگی، خرم شیر زمان کا سوال



کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ میئرکراچی امیروں کےخلاف کارروائی نہیں کررہے، سیاست دانوں کی تجاوزات کب ختم ہوں گی؟ بلاول ہاؤس کی دیوارکب گرائی جائےگی؟

کراچی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول ہاوَس کی دیوارفٹ پاتھ پرقائم ہے، عزیربلوچ نے جےآئی ٹی میں کہا کہ بلاول ہاؤس کےاطراف کے گھرزبردستی خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کوسیاسی رخ دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میئرکراچی صرف غریبوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جب کہ چائنہ کٹنگ کرنے والوں کوبیلیٹنگ کے ذریعے دکانیں دی جارہی ہیں لیکن ہم صرف سپریم کورٹ کی بیلیٹنگ کو مانیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہرخیام پرتجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

خرم شیرزمان نے بتایا کہ کراچی کے لیے آواز اٹھانے پر ہرجانہ  لگا دیا گیا  میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا جلد جواب دوں گا۔


متعلقہ خبریں