وزیراعلیٰ کے احکامات، پنجاب میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی

تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر صوبے بھر میں افسران کی سرکاری محکموں میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی  ہے۔ اس ضمن میں صوبے کے تمام محکموں کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام محکمے صرف خالی سیٹوں پر کرنے کے لئے ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے تاہم پابندی کا اطلاق اسکول ایجوکیشن پر نہیں ہو گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتہائی ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ سے قبل وزیراعلیٰ سے اجازت لینی ہو گی جبکہ اجازت کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس کو سمری ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز تقر ریوں اور تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، ان کے احکامات کی روشنی میں ہوم سیکرٹری نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں تاحکم ثانی تقر ریوں اور تبادلوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


متعلقہ خبریں