ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا، شیخ رشید

25 دسمبر ریلوے کی تاریخ میں اہم دن ہوگا، وزیر ریلوے


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے چھ سے سات روز میں کرائے بڑھائے جائیں گے، عوام کی آسانی کے لیے کم سے کم اضافہ کیا جائے گا۔

ڈی ایس آفس راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کےلیے تین نئی سفاری ٹرینیں چلانےجا رہے ہیں، تین دسمبرتک کوچزتیارہوجائیں گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 23 دسمبرکوکراچی سےپشاور رحمان بابا ٹرین چلائیں گے۔ ایم ایل ون ٹواورتھری سےریلوےکا نظام بدل جائےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25دسمبرریلوے کی تاریخ میں اہم دن ہوگا، 25 دسمبر کومحکمے سےمتعلق اچھی خبریں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازم کےبیٹےنےاہم ٹیکنالوجی دی ہے۔

تجاوزات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے کراچی میں تجاوزات سے متعلق بات ہوئی، 70 سال سےلوگ قبضہ کرتے رہے اور میری باری آئی توقبضہ چھڑانےکاوقت آگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش نہیں کہ غریب کا گھرگرائیں۔ قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم تین نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، ہم نے  پہلی دفعہ آٹھ کروڑ ستر لاکھ کے ٹکٹ ایک ہی دن میں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو ریلوے کمائی میں دو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نالہ لئی کا فیصلہ کر دیں تو کوشش ہو گی یہ ٹریک بھی بحال کر دیا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئل اور ڈالر مہنگا ہو گیا ہے باقی گندے انڈے کسی بھی طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں