سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکا قتل

سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکا قتل | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کزن کے ساتھ سیلفی بنانے پر باپ  اور دادا نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا جب کہ لڑکے کو سوات میں قتل کیا گیا۔

قتل کا افسوسناک واقعہ کراچی کی قصبہ کالونی میں پیش آیا جہاں انیس سالہ مرینہ کو سوات کے رہائشی خالہ زاد سلمان کے ساتھ سیلفی بنانے پر قتل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ اور دادا نے سات نومبر کو مرینہ کو زہر دے کہ مارا، ملزمان نے واردات سے پہلے لڑکی کی ماں کو کمرے میں بند رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے واردات کو خودکشی کا رنگ دے کرمقتولہ کو دفنا دیا جب کہ سلمان کو سوات میں قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ مرینہ کی والدہ  کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت کو درخواست  دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں