کراچی:آباد کا احتجاج، آئی جی سندھ کا نوٹس

احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ، شہری پریشان

  • متعدد ایمبولنسز بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں

کراچی: چیئرمین بلڈرز ایسوسی ایشن (آباد) کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد شارع فیصل کا میٹروپول جانے والا ٹریک ٹریفک کے لئیے مکمل طور پہ کھول دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آباد کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کشیدہ صرتحال کے باعث متعدد ایمبولنسز بھی ٹریفک جام میں پھنسی گئیں تھیں۔

انسپکٹر جنرل(آئی جی) سندھ نے شارع فیصل پر بلڈرز ایسوسی ایشن (آباد) کے جاری احتجاج کی وجہ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا تھا۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ کا (ڈپٹی انسپکٹر جنرل) ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کا تھا کہ سڑکوں کو ٹریفک کے دباؤ سے نکالنے اور ٹریفک کی روانی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

شارع فیصل پر بلڈرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا تھا۔ ہم نیوز کے مطابق مظاہرین نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کے قریب شارع فیصل کا دوسرا ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔

میٹروپول سے ڈرگ روڈ جانے والی سڑک پر بھی مظاہرین جمع ہو گئے تھے تاہم پولیس نے مظاہرین سے ڈرگ روڈ کی جانب جانے والا ٹریک کھلوا دیا  تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی میں شاہراہ فیصل پرٹریفک کے دباؤ کے باعث ایم ٹی خان سے پی آئی ڈی سی چوک کو بند کردیا گیا  جبکہ ٹریفک کوسلطان آباد چوکی سے بوٹ بیسن بھیجا گیا۔


متعلقہ خبریں