7:09 PM , 15 July 2025
ہم نیوز
Live
LIVE
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • معیشت
  • کھیل
  • تعلیم
  • صحت
  • فوڈ
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • پروگرام
  • وڈیوز
  • لائیو
  • تازہ ترین
  • پی ایس ایل
  • پاکستان
  • دنیا

عبد الغنی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

November 17, 2018
ویب ڈیسک
حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

فائل فوٹو


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ انور مجید کو پمز اسپتال، عبد الغنی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگ بہت بااثر ہیں کراچی میں ان کا اقتدار ہے،  انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ آزادانہ تفتیش ہو سکے۔

انور مجید کے وکیل نے عدالت سے بار بار استدعا کی کہ ملزم کی تفتیش کراچی میں ہی کی جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ کے اصرار سے ہم زیادہ غیر مطمئن ہو رہے کہ اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ اگر انور مجید عام جہاز پر نہیں آسکتے تو ائیر ایمبولینس میں لے آئیں۔ سپریم کورٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  مکمل تفتیش کے بعد دیکھا جائے گا کہ انہیں واپس بھجوایا جائے یا نہیں۔

انور مجید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے سلک بینک کو 1.2 بلین، سمٹ بینک کو 1.8 بلین، نیشل بینک کو 4.98 بلین اور سندھ بینک کو 4.6 بلین ادا کرنے ہیں۔ مذکورہ ادائیگیاں کیش اور پراپرٹی کی صورت میں کہ جائے گی اور چاروں بینکوں نے رقم کی واپسی کے لیے طریقہ کار پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اومنی گروپ اپنی پراپرٹی کی قیمت مارکیٹ ویلیو سے زیادہ بتا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جائیدادوں کی قیمتوں کے حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہان اپنے حلف نامے جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ اگر مقررہ تاریخ تک ادائگیاں نہ ہوئی تو قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہم نے جے آئی ٹی اس لیے بنائی تھی تاکہ جان سکیں کہ کک بیکس کے پیسے کو قانونی کیسے بنایا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اب جے آئی ٹی کو با اختیار بنا دیا گیا، 10 دن میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔


ٹیگز :
Abdul ghani majeedAdyala jailAnwar Majeedfake account caseHuaasain Lawaiاڈایالہ جیلانور مجیدجعلی اکاؤنٹس کیسحسین لوائیعبد الغنی مجید
متعلقہ خبریں
Ishaq Dar

بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

Jamshed Dasti

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

Railway پاکستان ریلوے

پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

 

تازہ ترین

Ishaq Dar
بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف
چینی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 2 سے 3 دن میں نظر آئیں گے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
Jamshed Dasti
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
ایل این جی کی قیمت میں کمی
Gold
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی
Railway پاکستان ریلوے
پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
عرفان صدیقی
حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، عرفان صدیقی
آئی ایم ایف
ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے تحفظات ، حکومت نے چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

ویڈیوز

Hum News Headlines Today 6 PM | Bad News For PTI Leaders | Imran Khan

BREAKING: Order to Arrest Opposition Leader Omer Ayub | PTI News | Anti Terrorism Court

ہم نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔
ہم نیوز 23-2017 © All Copyrights Reserved
ہم نیوز کیریر
ہم نیوز فیس بک
ہم نیوز ٹوئٹر
رابطہ کریں
English