سپریم کورٹ کا ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ پنجاب کابینہ کو بھیجنے کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ صوبائی کابینہ کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے معاملے کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کابینہ سے فیصلہ کروایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاون اور ڈی ایچ اے کا جوائنٹ وینچر ڈیم کی تعمیر مفت کرنے کو تیار ہے۔ ان تجاویز کا کابینہ جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے،

عدالت نے مزید حکم دیا کہ اگر ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر پنجاب حکومت خود کرنا چاہتی ہے تو بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری نے اپنے طور پر فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ کابینہ کو نہیں بھجوایا۔

عدالت نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو 3 ہفتے کی مہلت دے دی۔


متعلقہ خبریں