پنجاب پولیس میں اصلاحات، حکومت ایک بار پھر حرکت میں آگئی

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے پولیس ریفارمز میں سول سوسائٹی کی تجاویز بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب میں دوبارہ سے پولیس ریفارمز پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کو پولیس ریفارمز کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے آئی جی پولیس سمیت اہم بیوروکریٹس کو ریفارمز مرتب کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایات کی ہیں کہ آئی جی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور سول سوسائٹی کی مدد سے سفارشات تیار کی جائیں، بہترین سفارشات تیار کر کے پولیس ریفارمز کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

 پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چیئرمین ناصر درانی کا استعفیٰ

واضح رہے اس سے پہلے پولیس ریفارمز کا مشن سابق آئی جی ناصر درانی کی سربراہی میں ٹیم کوسونپا گیا تھا اور انھیں پنجاب پولیس میں اصلاحات کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

آئی جی پنجاب کے تبادلے کے معاملے پر ناصر درانی نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پولیس اصلاحات کے لیے تشکیل کی گئی ٹیم نے بھی کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ لاہور کے پانچ کلب روڑ پر پولیس ریفارمز کے لئے قائم کیا گیا دفتربھی خالی کردیا گیا تھا۔

ناصر درانی کے استعفیٰ پر سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں