کراچی:ڈکیتی کی انوکھی واردات، نوجوان کیمرے سے محروم


کراچی: شہر قائد میں منچلوں کوہیرو بننے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں ڈی ایس ایل آر سے فوٹو شوٹ میں مصروف نوجوان ڈاکوں کےہتھے چڑھ گئے اور کیمرے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہم نیوز کے مطابق واقعہ گلستان جوہر میں اس وقت پیش آیا جب چند نوجوان ڈی ایس ایل آر کیمرے سے تصاویر لینے میں  مصروف تھی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق صاف ستھرے کپڑے پہن کر مختلف انداز میں تصاویر بنواتے نوجوانوں کو ڈاکؤوں نے بڑی آسانی سے لوٹ لیا اور کمیرا لے اڑے۔

گلستان جوہر بلا ک 12 میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ہم نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار نوجوان فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جبکہ اچانک ایک موٹرسائیکل پر آنے والا ڈاکو فلمی انداز میں نمودار ہوتا ہے اورنوجوانوں سے قمیتی کیمرہ چھین کر لے جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سر پہ کیپ بھی پہن رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کیمرے کی مالیت دو لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے لیکن ملزم اب تک  شارع فیصل پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔


متعلقہ خبریں