مردان میں آسیہ کی رہائی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر 11 افراد کے خلاف مقدمہ


مردان:  مردان پولیس نے جمعہ کے دن آسیہ کی رہائی اور مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

مقدمہ تھا نہ تخت بھائی کے ایس ایچ او نور محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف ائی آر کے مطابق مظاہرین نے نفرت انگیز تقاریر کیے، نامزد ملزمان نے سپریم کورٹ اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرے کی قائدین پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مقدمات درج کیے گئے۔

ایف آئی آر میں سابق ایم این اے مولانا قاسم ، مولانا عطا الرحمن ، مولانا وارث خان ، مولانا ابراہیم ، نعمان یوسف ، مولانا یعقوب ، حاجی اقبال ، حاجی جاوید اور دیگر شامل ہیں

پولیس نے ایف آئی آر میں سات سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں