سرگودھا کے رہائشی کے نام چار گاڑیاں ہونے کا انکشاف


سرگودھا: سرگودھا کے رہائشی اللہ دتہ کے نام چار گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وہ خود اس بارے میں لاعلم ہیں۔

ان گاڑیوں میں دو ہائی لکس، ایک ہائی ایس اور ایک ٹریکٹر شامل ہیں۔ اللہ دتہ پاک فضائیہ سے ریٹائرڈ ہیں اور سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔

متاثرہ شہر نے گاڑیوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود نہیں جانتے کے ان کی مالکیت میں یہ گاڑیوں کیسے شامل ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز لاہور کی جانب سے انہیں ایک خط موصول ہواجس میں اس بات کا انکشاف ہوا کے ان کی ملکیت میں دو گاڑیاں موجود ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز سرگودھا نے بتایا کہ ایک ٹریکٹر بھی ان کے نام پر ہے اوراس سے چند روز قبل ایک حادثہ کا شکار ہونے والی ہائی ایس بھی انہی کے نام پرلی گئی۔

جس پر انہوں نے محکمہ ایکسائز کو خط لکھا ہے کہ انہوں نے کوئی گاڑی نہیں  خریدی اور نہ ہی ان کے نام پرکوئی گاڑی نہیں ہے۔ اس لیے محکمہ ایکسائز میں ہی کوئی ملازم ان کے نام پر گاڑیاں خرید رہا ہے۔

اللہ دتہ نے حکومت سے اپیل کی کہ اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔


متعلقہ خبریں