کیپٹو پاور سیکٹر کو 3 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی معطل

کیپٹو پاور سیکٹر کو 3 مہینے کے لیے گیس کی فراہمی معطل | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کیپٹو پاور(گیس سے بجلی بنانے والے کارخانے) کو تین ماہ کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

سوئی سدرن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں سندھ اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے جب کہ دوسری جانب گیس فیلڈس سے کمپنی کو گیس سپلائی کم ہو رہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کیپٹو پاور سیکٹر 3 مہینے کے لیے متبادل ایندھن استعمال کرے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گیس سپلائی کنٹریکٹ کے سیکشن 1 تحت دسمبر سے فروری تک گیس مہیا نہیں کی جا سکے گی۔

سوئی سدرن کی جانب ےس کہا گیا ہے کہ سرمایہ دار اور صنعتکاروں کے خدشات کا اچھی طریقے سے ادراک ہے، اگر گیس موجودگی کی صورتحال بہتر ہوئی تو گیس بحال کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں