پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران آشوبِ چشم کے 1504 مریض رپورٹ ہوئے ، محکمہ پرائمری ہیلتھ

eye infection

پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران آشوبِ چشم کے 1504 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق ایک ماہ میں پنجاب میں آشوبِ چشم کے ایک لاکھ 22 ہزار ایک 157 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 30دن میں لاہور میں آشوبِ چشم کے10ہزار 498کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز آشوبِ چشم کے 91 نئے کیسزسامنے آئے۔

دوسری جانب  رواں سال اکتوبر تک پنجاب میں ڈینگی کے 6 ہزار 874 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ لاہور شہر میں کیسز کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے 139 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 719 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں ایک دن میں 29 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے ایک ہزار 904 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 


متعلقہ خبریں